Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دشمنوں سے مقابلہ کے لیے فوج بڑھانے کا وقت آ گیا: نائب صدر شام

palestine_foundation_pakistan_najah-al-attar-vice-president-of-syria

شام کے نائب صدرنجاح العطار نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی آڑ میں یا کسی دوسری وجہ سے تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امت مسلمہ اس وقت ایسی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے جس کی تباہی سےکوئی بھی عرب ملک نہیں بچ سکتا۔

گزشتہ روز ’’عالم عرب اور مستقبل‘‘ کے عنوان سے دمشق میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطار نے اسرائیل کی جانب سے بہت سے عرب ممالک میں خفیہ جاسوس بھیجنے جانے سے خبردار کیا انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل عرب ممالک کو جاسوسی کا گڑھ بنانا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عربوں کے بے تحاشہ خون بہ جانے کے باوجود عرب ممالک اپنے اصولی موقف سے دستبردار ہو گئے، آغاز میں انہوں نے شرم سے اس کا اظہار نہیں کیا پھراعلانیہ اس کا اقرار کر لیا کیونکہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی، معاشرتی تعلقات قائم کر چکے تھے۔ اب یہ سب اسرائیل اور اس کے اسٹریٹجک حلیف امریکا کی ہر آرزو پر سر تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ تمام عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات کی توجیہ میں امن کا نام لیتے ہیں مگر درحقیقت سب کو معلوم ہے کہ امن اور سکیورٹی کی باتیں خالی دعوے ہیں۔

عطار نے واضح کیا کہ دمشق میں ’’عالم عرب اور مسقبل‘‘ کے عنوان سے منعقد اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ ان مشکل حالات کا اندازہ ہوجائے جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اور نااتفاقی اور انتشار کی بنا پر ہمیں لاحق مصائب ومشکلات کی حقیقت کا اندازہ ہو جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت ایک ایسی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے جس کے بعد ہم بچ بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔

عطار نے واضح کیا کہ دمشق میں ’’عالم عرب اور مسقبل‘‘ کے عنوان سے منعقد اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ ان مشکل حالات کا اندازہ ہو جائے جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اور نااتفاقی اور انتشار کی بنا پر ہمیں لاحق مصائب ومشکلات کی حقیقت کا اندازہ ہو جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت ایک ایسی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے جس کے بعد ہم بچ بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan