Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دستور ساز اسمبلی نئے انتخاب تک کام کرتی رہے گی: ڈاکٹر احمد بحر

dr-ahmed-bahar10 فلسطینی دستور ساز کونسل کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ دستور ساز کونسل کو ترمیم شدہ بنیادی فلسطینی قانون کے تحت قانونی جواز حاصل ہے اور اس قانون کے اعتبار سے موجودہ دستور ساز کونسل اس وقت تک کام کرتی رہے گی جب تک اسی قانون کے تحت نئے ارکان کا انتخاب اور پھر حلف نہیں ہو جاتا- ڈاکٹر بحر نے غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے 24 جنوری سے فلسطینی دستور ساز کونسل کے اختیارات پی ایل او کی مرکزی کونسل کو دیئے جانے سے متعلق کہا کہ اگر تو اس مذموم کوشش کا مقصد ایک جائز اور قانونی دستور ساز کونسل کو دیئے جانے سے متعلق کہا کہ اگر تو اس مذموم کوشش کا مقصد ایک جائز اور قانونی دستور ساز کونسل کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنا اور دوسری جانب محمود عباس کی صدارت کو کسی قانون و دستوری جواز کے بنا طول دینا ہے تو یہ احمقانہ حرکت ضرور ناکام ہوگی- ڈاکٹر بحرنے پی ایل او کی مرکزی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی دستور ساز کونسل کو ان نام نہاد کونسلوں سے سند جواز لینے کی ضرورت نہیں جو ایک عرصے سے خود اپنی ساکھ گنوا چکی ہیں- انہوں نے کہا کہ دستور ساز کونسل کے اختیارات پی ایل او کی مرکزی کونسل کو منتقل کرنا بنیادی فلسطینی قانون کی خلاف ورزی ہے- انہوں نے نہ صرف مسلم اور عرب ممالک بلکہ تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محمود عباس کی مطلق الضانیت ختم کرنے کے لئے آگے آئیں کیونکہ یہ شخص فلسطینی سیاسی نظام کو تباہ کر رہا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan