Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دبئی میں محمود المبحوح کے قاتلوں نے آسٹریلیا کا پاسپورٹ استعمال کیا :آسٹریلوی پولیس

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades18

آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما محمود المبحوح کے قاتلوں نے آسٹریلیا کا پاسپورٹ استعمال کیا۔

کینبرا میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے آسٹریلوی پاسپورٹس کے غلط استعمال کی تصدیق فیڈرل پولیس کی رپورٹ میں کی گئی ہے اوریہ رپورٹ موصول ہو گئی ہے مگر کسی بھی کارروائی سے پہلے آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز سے کیس کی مزید چھان بین کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ آسٹریلیا معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سینئر رہنما محمود المبحوح کو جنوری میں مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنٹوں نے دبئی میں قتل کر دیا تھا۔ قاتلوں نے مختلف یورپی ممالک کے پاسپورٹوں پر سفر کیا تھا اور ان میں آسٹریلیا کے چار پاسپورٹس کا بھی غلط استعمال ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan