Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خوف سے قومیں ختم ہوجاتی ہیں، مسئلہ کشمیر، فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا، رحمان ملک

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسلمان آج اپنے مقصد سے اور اہداف سے ہٹ گئے ہیں ہماری طاقت جو ایک امت میں تھی اب نہیں رہی ہے ، جب ہم کسی بھی مسئلے پر دیکھتے ہیں تو ہم میں اتحاد او ر اتفاق نہیں ہے خواہ وہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین امت میں اب اتحاد نہیں ہے  جس کا براہ راست فائدہ اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے خلاف  اٹھا رہے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زہر اہتمام عرب مسلم ممالک کے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل  کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ فلسطین پراس کے اثرات سے متعلق ویبار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین برطانیہ کی جانبدارانہ اقدام کا نتیجہ ہے برطانیہ نے یہودیوں کو 20 فیصد فلسطینی زمین دی تھی اب جس کی 80 فیصد زمین پر یہودی قابض ہوچکے ہیں، یہ ان کی اسٹریٹیجی تھی انھوں نے ایسے اقدامات کیئے  جس سے خطے  میں عدم توازن کی صورتحال قائم رہے ، مشرقی وسطیٰ کو ایک سوچے سمجھے طریقے سے عدم توازن کا شکار رکھا گیا ہے تاکہ مسئلہ فلسطین کی جانب دنیا کی توجہ ہی نہیں جائے ، دنیا جانتی ہے کہ کس طرح عراق ، ترکی ،لیبیا ، شام یمن ان تمام مشرقی وسطیٰ کے ممالک کو ایک دوسرے سے برسرپیکار کردیا گیا اور سب سے خطرناک “داعش ” سب جانتے ہیں داعش کو کس نے بنایا اور کیوں بنایا  ، داعش میں ابتدائی طورپر شامل ہونے والوں میں فوجی تھے جن سے ملنے کیلئے ایک امریکی سینیٹر آیا اس حوالے سے عالمی میڈیا میں خوب چرچہ ہوا تھا یہ مسلمانوں کیلئے خلاف ایک بہترین انداز میں بنایاگیا خطرناک منصوبہ ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ جو طریقہ کار امریکا نے مڈل ایسٹ میں کیا وہی پاکستان کے ساتھ بھی کیا گیا جس طرح روس کے خلاف پوری دنیا سے مسلمانوں کو یہ کہہ کر بھیجا گیا کہ ایک مسلم ملک پر حملہ ہے اس طرح ہزاروں مجاہدین کو روس کے خلاف امریکا میں لڑنے کیلئے تیار کیا اور جب ان کا مقصد پورا ہوگیا تو ان کو بھی وہیں چھوڑ دیا اور ہم کو بھی ۔

انھوں نے کشمیر کی ناز ک صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ستر سال ایک ایسے گراؤنڈ میں کھیلا جو ہمار نہیں تھا بھارت نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے ہر ممکن طریقہ کار اختیا رکیا اور مغرب نے اس میں اس کا بھرپور ساتھ دیا ۔

انھوں نے کہا کہ جو کچھ کشمیر میں کیا جارہا ہے جس طریقے سے انسانیت سوز مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے  اور جس طرح جغرافیائی حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے وہ بالکل ویسا ہی طریقہ کار ہے جیسا غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں اختیا رکیا ہوا ہے ۔

انھوں نے اس موقع پر بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح  کے مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے الفاظ دھراتے ہوئے کہا ہے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اگر امریکہ اور  برطانیہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا ساتھ نہیں دیں تو اسرائیل فلسطین پر قابض نہیں ہوسکتا ، لیکن ہم نے دیکھا کہ  کس نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت  تسلیم کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان آج اپنے مقصد سے اور اہداف سے ہٹ گئے ہیں ہماری طاقت جو ایک امت میں تھی اب نہیں رہی ہے ، جب ہم کسی بھی مسئلے پر دیکھتے ہیں تو ہم میں اتحاد او ر اتفاق نہیں ہے خواہ وہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین امت میں اب اتحاد نہیں ہے  جس کا براہ راست فائدہ اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے خلاف  اٹھا رہے ہیں۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ خوف اور ڈر سے قومیں ختم ہوجاتی ہیں ہمیں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اس پر بات کرنا ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan