Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خطے میں جارج مچل کے دورے سے کوئی بریک تھرو نہیں ہو گا: ڈاکٹر یوسف رزقا

palestine_foundation_pakistan_dr-yousef-rezka-the-political-advisor-to-palestinian-premier-ismail-haneyya2

فلسطینی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقا نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے جارج مچل کے دورہ مشرق وسطیٰ سے خطے میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی اور نہ ہی فلسطینیوں کو اس دورے سے کوئی فائدہ ملنے کی امید ہے۔ پریس کے نام جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر یوسف رزقا نے کہا کہ سرحدی یا سلامتی معاملات پر کسی بریک تھرو کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ عباس انتظامیہ مذاکرات کے نام پر اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششوں کا حصہ دار بنتی جا رہی ہے ۔انہوں نے عباس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بے مقصد بات چیت سے اپنے کو الگ کریں۔ انہوں نے عرب حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے ،بے مقصد مذاکرات کی حمایت ترک کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan