طوباس – مرکز اطلاعاتِ فلسطین
اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی صبح شمالی طوباس میں خربہ ابزیق بستی پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھروں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا۔
ابزیق ویلج کونسل کے سربراہ عبدالمجید خضیرات نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے بستی پر دھاوا بولا اور خیموں اور زیرِ تعمیر عمارات کو گرانا شروع کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے بستی کی ہر چیز بشمول ویلج کونسل ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہونے والےدفتر، رہائشی خیمے، مویشیوں کے شیڈ، درخت اور پانی کی ٹینک تک کو نشانہ بنایا۔