Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

خان یونس میں فلسطینی خیموں پر صہیونی بمباری، چار شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواصی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے ایک خیمے پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے کے نتیجے میں جمعرات کی شام چار فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

شہر ی دفاع نے بتایا کہ اس کی ٹیموں نے حملے کے بعد چار شہداء کی لاشیں نکالیں جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔ اس کے علاوہ تین زخمیوں کو بھی نکالا گیا جن میں ایک کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ یہ حملہ شارع پانچ پر واقع اس خیمے پر کیا گیا جو العبادلہ خاندان کے بے گھر افراد کو پناہ دیے ہوئے تھا اور خان یونس شہر کے مغرب میں المواصی علاقے میں قائم تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں سیز فائر یا جنگ بندی کے معاہدے کے آغاز سے دس اکتوبر سنہ 2025ء کے بعد سے قابض اسرائیل کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 425 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1206 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارت صحت نے دستاویزی شواہد کے ساتھ جاری کیے ہیں۔

اسی طرح غزہ پر قابض اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سات سنہ 2023ء سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 71395 ہو چکی ہے جبکہ 171287 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ خون آشام اعداد و شمار قابض اسرائیل کی سفاکیت اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی کھلی گواہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan