Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

خان یونس اور رفح پر اسرائیلی جارحیت، شہری علاقے شدید متاثر

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج پیر کی علی الصبح غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو مشرقی علاقوں پر بھاری توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ جاری رہا جبکہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کو منظم انداز میں دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں بھی مسلسل کی جاتی رہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں کو دو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملے اسی وقت کیے گئے جب قابض فوج نے اسی علاقے میں بڑے پیمانے پر گھروں کو دھماکوں سے مسمار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر تین شدید فضائی حملے کیے جبکہ شہر کے شمال مغربی علاقوں پر مسلسل توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس شہر کے جنوبی اور شمالی علاقوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے رات کے اوقات سے لے کر آج فجر تک رفح اور خان یونس شہروں پر مجموعی طور پر بارہ فضائی حملے کیے جو قابض اسرائیل کی جارحانہ سفاکیت کا واضح ثبوت ہیں۔

غزہ پٹی کے شمال میں قابض اسرائیلی توپ خانے نے جبالیہ کیمپ کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر بھی توپ خانے کے گولے داغے گئے۔

گذشتہ روز خان یونس شہر میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے تھے جو قابض اسرائیل کی روزانہ کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کے تسلسل کا حصہ ہے۔

ایک اور پیش رفت میں آج صبح ایک رہائشی عمارت منہدم ہو گئی جو قابض اسرائیل کی غزہ پٹی پر مسلط کردہ جنگ کے دوران بمباری سے شدید متاثر ہو چکی تھی۔ عمارت کے ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے جو گذشتہ اکتوبر کی دسویں تاریخ سے نافذ العمل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan