اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں تنظیم کا اعلیٰ سطح کا وفد بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پہنچ گیا ہے، جہاں خالد مشعل اور دیگر راہنماؤں نے بحرینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پیر کے روز منامہ پہنچنے پر حماس کے راہنما خالد مشعل، سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈکٹر موسی ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق ، محمد نصر اور محمد نزال نے بحرینی حکام سے ملاقات کی۔
بحرینی شاہ سے ملاقات میں انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں جرمنی کی ثالثی کی تحت جاری کوششوں، غزہ کی پٹی میں تعمیرنو اور اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی سے پیدا صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے قیادت نےاس سے قبل شام، یمن، ایران، لیبیا اور سعودی کا طویل دورہ کیا جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور عرب ممالک کو مسئلے کے حل کےلیے تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔