Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی ترجمان روسی وزارت داخلہ سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khalid-mishaal-hamas-politburo-chief3

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عرب ممالک میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے دمشق آنے والے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان سرجے ورشنین کا پرتپاک استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ورشنین، جو روسی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں، نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر روسی وزارت خارجہ کا پیغام خالد مشعل کو پہنچایا انہوں نے خطے کی تمام قوتوں کو پر امن راستے پر گامزن رہنے کی تلقین کی، انہوں نے حالیہ تبدیلیوں کے علاقے کے بڑے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر ہونے والے اثرات پر بات چیت کی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک تیونس، مصر اور لیبیا میں ہونے والی تبدیلیوں پر اپنا موقف حماس کو واضح طور پر بتانے کے ساتھ حماس کا موقف جاننے کا بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب انقلابات کے مسئلہ فلسطین پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں ہونے والی تبدیلیوں کے عرب اسرائیلی تنازعے پر مثبت اثرات ہونگے اور فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں جن کا اب کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل اور داخلی انتشار ختم کرنے کے لیے جامع حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت کے بعد سارے خطے میں تبدیلی کی لہر دوڑ گئی ہے بالخصوص مسئلہ فلسطین کے معاملے میں پرانی روش کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan