Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خالدہ جرار کو بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رام اللہ – فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی سطح پرمہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ خالدہ جرارکو ان کی بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیپلز فرنٹ کی رہ نما خالدہ جرارکی رہائی کےلیے مظاہرے شروع کیے ہیں۔

خالدہ جرارکی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ خالدہ جرار کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلوانےمیں اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہ فوت ہونے والی اپنی بیٹی سھیٰ کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی جواں سال بیٹی سھیٰ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر بھی خالدہ جرارکی رہائی کے لیے مہم جاری ہے جس میں شہری زور وشور سے حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ خالدہ جرار اکتوبر2019ء سے پابند سلاسل ہیں۔ انہیں رواں سال اکتوبر میں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ ان پر اسرائیل مخالف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan