Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

حیفا میں ایرانی میزائل حملہ، توانائی تنصیب متاثر، بجلی کا بریک ڈاؤن

حیفا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں قابض اسرائیل کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق کم از کم ایک میزائل حیفا میں توانائی کی ایک اہم تنصیب پر گرا ہے جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

مقبوضہ فلسطین کے وسطی اور شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر میزائل گرنے کے بعد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیل کی فوجی سنسر شپ نے شمالی اور وسطی مقبوضہ فلسطین میں دو حساس تنصیبات کو ایرانی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات شائع کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیل کے وزیر توانائی و بنیادی ڈھانچہ ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملوں سے شمالی علاقوں کے بجلی کے نیٹ ورک کو پہنچنے والا نقصان “محدود اور غیر اہم” ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنی کی ٹیموں نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا ہے اور بیشتر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ایلی کوہن نے مزید کہا کہ بقیہ علاقوں میں بھی جلد بجلی بحال کر دی جائے گی جبکہ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ حالیہ حملے سے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اسی تناظر میں ایران کے “خاتم الانبیاء” ہیڈ کوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو “دشمن اور اس کے اتحادیوں” کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا نقصان ان کی مکمل تباہی تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فوج کے کمانڈر نے بیان دیا ہے کہ خلیج عرب کے جزائر میں تعینات افواج “انتہائی الرٹ” ہیں اور کسی بھی دشمن کو “کاری ضرب” لگائیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 28 فروری سے غاصب صہیونی ریاست اور امریکہ ایران کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سرفہرست مرشدِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ تہران اس جارحیت کا جواب قابض اسرائیل کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے دے رہا ہے۔

ایران ان مقامات اور مفادات کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ عرب ممالک میں موجود امریکی تنصیبات ہیں، تاہم ان میں سے بعض حملوں میں شہری ہلاک و زخمی ہوئے اور سویلین املاک کو نقصان پہنچا جس کی متاثرہ ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan