Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حکومت پاکستان جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور تحریک جوان پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اوّل کی بازیابی کے لئے منعقدہ گول میز کانفرنس بعنوان ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے

ISD001

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور تحریک جوان پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اوّل کی بازیابی کے لئے منعقدہ گول میز کانفرنس بعنوان ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ، تحریک جوان پاکستان کے مرکزی چیئر مین محمد عبد اللہ گل، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میر واعظ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہے اورہم پاکستان کے عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے اجتماعات اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قبلہ اوّل بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک کا حصہ بنیں۔

گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو قبلہ اوّل کی بازیابی کے عنوان سے سرکاری سطح پر ’’یوم القدس‘‘ قراردے کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں تقریبات کا انعقاد یقینی بنائے۔ان کاکہنا تھا کہ پورا عالم اسلام بشمول فلسطین، لبنان، شام، عراق، لیبیا، یمن، سوڈان، نائیجیریا اور بالخصوص پاکستان غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور عالمی صیہونزم کی سازشوں کے شکنجہ میں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم دنیا کو القدس کی طرف پلٹایا جائے کیونکہ قبلہ اوّل کی صیہونزم سے بازیابی در اصل پوری مسلم امہ کے مسائل کا حل ہے۔

تحریک جوان پاکستان کے چیئر مین عبد اللہ گل کاکہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان فلسطین کے خلاف ہونے والی جارحیت پر اپنی آواز بلند کریں اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وجود کو بالآخر نابود ہونا ہو گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ظفر علی شاہ کاکہنا تھا کہ حکومت ہر سطح پر فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا احمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی بربریت اور قتل و غارت گری پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہے جو تمام مہذب قوموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میر واعظ، انصار الامہ کے مولانا فضل الرحمان ، جنرل (ر) اعجاز اعوان ، برگیڈیئر (ر) آصف ہارون ، بریگڈیئر (ر) سید نزیر، عبد الودود قریشی سمیت ڈاکٹر عرفان، ارسلام ایاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں یوم القدس کی مناسبت سے ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پریس کانفرنسز اور سیمینارز سمیت ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کے درمیان یوم القدس کو اجاگر کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہے۔

 

ISD002ISD003ISD004ISD005ISD006

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan