Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حکومت جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے:مجلس وحدت مسلمین پاکستان

palestine_foundation_pakistan_mwm-al-quds-day-pc

حکومت جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے یوم القدس پر خصوصی پروگرام منعقد کرے،ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منا کر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی جد وجہد آزادی میں شامل ہو جائیں،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے تمام کارکنان جمعۃ الوداع کو یوم القدس ریلی میں بھی بھرپور شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں مولانا منور نقوی،مولانا عباس وزیری،مولانا سجاد کربلائی ،علی اوسط اور کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں دنیا بھر کے باضمیر مسلمان فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب ریاست اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے اور قبلہ اول بیت المقدس (مسجد الاقصیٰ )کی آزادی کے لئے جد وجہد کرتے ہیں، اوررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا تا کہ دنیا بھر کے مستضعفین عالمی استکباری اور سامراجی طاقتوںکے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع یوم القدس کو اسلام کا دن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس صہیونی جرائم پیشہ حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف عالم اسلام کے اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے،امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع یوم القدس کو مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کامظہر قرار دیا ہے کیونکہ قبلہ اول بیت المقدس صرف امت مسلمہ کے اتحاد،نظم وضبط،جدوجہد سے ہی آزاد ہو سکتا ہے لہذٰادنیا بھر کے تمام مسلم حکمرانوں کو چاہئیے کہ جمعۃ الوداع کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں اور یوم القدس کے عنوان سے عالمی استعمار امریکہ اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج مسئلہ فلسطین اور آزادیئ قبلہ اول بیت المقدس مسلم امہ کی اولین ترجیح ہونا چاہئیے تھی مگر ہمیں اس بات پر بھی شدید دکھ اور رنج کا اظہار کر نا پڑ رہا ہے کہ مسلمانوںکا قبلہ اول بیت المقدس (مسجد الاقصیٰ )آج بھی صہیونی شکنجہ میں ہے اور مسلم اور عرب حکمران جو کہ امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں اور قبلہ اول کی آزادی سے غافل ہیں یقینا یہ حکمران خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور پوری مسلم امہ سے غداری جیسے سنگین جرائم کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آئے روز معصوم بچوں کی آہ و فغائیں ہمارے کانوں تک پہنچتی رہتی ہیں اور صرف یہی نہیں معصوم بچوں سمیت خواتین ،بزرگوں اور جوانوں کو بے جرم و خطا پابند سلاسل کیا جاتا ہے اور پھر ان پر انسانیت سوز مظالم کے پہاڑ گرائے جاتے ہیںجو کہ مسلم حکمرانوں اور بلخصوص عرب حکمرانوں کی نا اہلی اور امریکی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے جس کے سبب آج قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ صہیونی سازشوں کا شکار ہے اور صہیونی قبلہ اول کے نیچے سرنگیں کھود کر اسے گرانے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہیں اور مسلمانان عالم بے حسی کا شکار ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں بھی ماہ مبارک رمضان میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس بفرمان امام خمینی ؒ منایا جاتا ہے ،لہذٰا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان کیا ہے او ررہبر معظم سید علی خامنہ ای کی آزادیئ بیت المقدس کے لئے ٢٠ ملین فوج کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کا تجدید عہد کیا ہے اور اس حوالے سے جمعۃ الوداع کو آئی ایس او پاکستان اور تحریک آزادیئ القدس کی جانب سے نکالی جانے والی یوم القدس ریلی ”نمائش تا ریگل چوک ”میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے اخبارات میں خصوصی کالم شائع کئے جائیں جبکہ ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات کا اہتما م کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan