Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حکومت اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرتی ہے: محمد الغو

mohammed-al-ghoul-palestinian-justice-minister فلسطینی حکومت کے وزیر برائے انصاف محمد الغول نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کیلئے مزاحمت کا حق ہے اور حکومت اس جدوجہد کو نہ صرف جائز بلکہ اسکی پشت بانی بھی کر رہی ہے۔ محمد الغول نے اتوار کو مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی حکومت نے اسرائیلیوں کے مرنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز دونوں طرف کے لوگوں کے مرنے مارنے کی ذمہ دار ہے کیونکہ فلسطینی ایک دفاعی جنگ لڑ رہے تھے جو اسرائیل نے ان پر تھونپی تھی۔ محمد الغول نے کہا کہ گولڈ سٹون رپورٹ میں اسرائیل کے 36 جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ وزیر انصاف نے کہا کہ جج رچرڈ گولڈ سٹون نے ان حقائق کو اس جنگ سے متاثرہ لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور پھر مختلف ذرائع سے تصدیق کے بعد رپورٹ میں شامل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan