Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حملوں کا بھرپورجواب دیں گے: اسرائیل، ہم تیار ہیں: فلسطین

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یروشلم کو نشانہ بناکر حماس نے بہت بڑی غلطی کی ہے ، حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔

حماس کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے اہم ترین شہروں   اور حساس تنصیبات تک رسائی  اور حملوں پر اپنے جاری بیان میں صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو نے حماس کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا :”آپ کو (حماس کو ) جواب دیں گے”

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے برسوں بعد پہلی بار یروشلم پر راکٹ فائر کر کے ’اپنی حد پار کی ہےبہت بڑی غلطی کی ہے  جس کا بھر پور جواب دیا جائے گا اور یہ جواب ایسا ہوگا جس کی توقع نہیں کی جارہی ہوگی ۔

گزشتہ روز فوجی سربراہان سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی۔

صیہونی وزیر اعظم کی دھمکیوں پر ’ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کیلئے  تیار ہیں،   اگر غیر قانونی قابض ریاست  جارحیت چاہتی ہے تو ہم اس کیلئے مکمل تیار ہیں۔

دوسری جانب صیہونی ریاست کے وزیردفاع بینی گینٹز نے حماس کے شدید ترین حملوں پر گھبراکر دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan