عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے- متنازعہ فلسطین صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے 10کارکنوں کو اغوا کرلیا-
حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے طولکرم میں چار اہم شخصیات کو گرفتار کیا- عباس ملیشیا نے گرفتار کی جانے والی شخصیات کے مرتبے اور عمر کا خیال بھی نہیں رکھا-
اغوا کیے گئے افراد میں طولکرم کے تحفیظ القرآن کے مدارس کے 56 سالہ ڈائریکٹر الشیخ طلال بیتاوی اور ایک خطیب اور امام مسجد بھی شامل ہیں- الشیخ طلال بیتاوی طولکرم کے مشہور خطیب اور داعی ہیں- انہیں گھر سے اغوا کیا گیا-عباس ملیشیا کے اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گرفتار کیا- حماس کے بیان کے مطابق نابلس سے چھ افراد کواغوا کیا گیا-