مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متنازعہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے پانچ کارکنوں کو اغوا کر لیا ۔ جن میں قلقیلیہ اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل الشیخ سامح عفانہ بھی شامل ہیں ۔ انہیں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا جبکہ فلسطینی پولیٹیکل یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو بھی اغوا کیا گیا ۔ دوسری جانب حماس کے کارکنوں کو فلسطینی سیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کئے جانے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز دسیوں کارکنوں کوسیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کیا گیا اور شام تک انہیں وہاں پر بٹھائے رکھا گیا۔