فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح کے جنرل سیکرٹری مشیر مصری نے کہا ہے کہ حماس کے وفد کے مختلف ممالک کے دوروں نے مزاحمت اور حماس کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے- انہوں نے غزہ میں ایک سیاسی نشست میں کہاکہ غزہ رقبے کے لحاظ سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے- لیکن ثابت قدمی اور عزم کے لحاظ سے بہت بڑا ہے- حماس بین الاقوامی چار رکنی کمیٹی کی شرائط کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے- حماس کو اس کے موقف بالخصوص اسرائیل کو نہ تسلیم کرنے کے موقف سے نہیں ہٹایا جاسکتا-