مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز میں حماس کے 8 کارکنوں کو اغوا کیا- یہ گرفتاریاں قلقیلیہ، طولکرم اور نابلس سے کی گئیں- عباس ملیشیا نے قلقیلیہ کے گاؤں باقہ الحطب سے جامعہ نجاح کے طالبعلم کو اغوا کیا- اس گاؤں سے اغوا کیے گئے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے- دوسری جانب فیاض سلام کی غیر آئینی حکومت کی جانب سے ملازمین کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں- سلفیت میں دو اساتذہ کو حماس سے تعلق رکھنے کی بناء پر ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا-