عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے – فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دوروز میں حماس کے 18کارکنوں کو اغوا کیا -جن میں انسانی حقوق کے کارکن فواد بھی شامل ہیں جو پرزنرز اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر ہیں- الخیل سے 8،رام اللہ سے 7اور نابلس سے 3کارکنوں کو اغوا کیاگیا – عباس ملیشیا کے اہلکار رام اللہ کے دیہات نعلین میں شہریوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور حماس کے جھنڈے اتار دیئے –