Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے خلاف بیرون ملک محاذ کھولا گیا تو اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا: الزھار

dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین کے اندر اور باہر ہر جگہ پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گی، اسرائیل نے حماس کے خلاف فلسطین سے باہر کوئی محاذ کھولا تو اس کی نتائٓج کی ذمہ داری بھی اسرائیل پرعائد ہوگی۔ ہفتے کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگراسرائیل حماس کے خلاف فلسطین سے باہرمحاذ کھول رہا ہے تو حماس کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ حماس اپنے مفادات کا ہر جگہ تحفظ کرنا جانتی ہے، تاہم ایسا کرنے سے خطے میں پیدا ہونے والی خطرناک صورت حال کی تمام ترذمہ داری بھی اسرائیل پرعائد ہو گی۔ حماس کے راہنما نےکہا کہ اسرائیل کو اس امر کا اچھی طرح ادراک ہے کہ حماس فلسطین کے اندر اور باہر ہر جگہ پر اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اب تک حماس کی پالیسی کا محور فلسطین کے اندر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ حماس نے فلسطین سے باہر اسرائیلی مفادات کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم اسرائیل نے دبئی میں القسام بریگیڈ کے راہنما محمود المبحوح کو شہید کرکے حماس کے خلاف بیرون ملک محاذ کھولنے کا اقدام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمود الزھار نے کہا کہ ہم نے اسرائیل سے روابط رکھنے والے عرب ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ وہ دوبئی میں حماس کے راہنما کی شہادت کا ٹھوس انداز میں نوٹس لیں۔ متحدہ عرب امارات کو ماضی میں اردن جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے کہ جب اسرائیل نے حماس کے ایک راہنما کو اردن میں شہید کیا تو اردن کے بادشاہ شاہ حسین نے حماس کے اسیر راہنما شیخ احمد یاسین کو رہا کر دیا تھا، اس کے علاوہ اردن نے اسرائیل کے حوالے سے جو جرات مندانہ موقف اختیار کیا اس نے اسرائیل کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ حماس کے ہاں قید اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے کیونکہ میڈیا پر اس حوالے سے بات کرنے سے فلسطینی قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور اس سے قیدیوں کے لیے اچھا تاثر نہیں جاتا۔ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس مفاہمت کے معاملے میں سنجیدہ ہے، انہوںنے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے حماس سمیت تمام فلسطینی جماعتوں سے دوبارہ مذاکرات شروع کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan