Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کی لبنان میں شہری قتل عام کی شدید مذمت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس دہشت گردانہ حملے اور وحشیانہ فضائی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جو قابض اسرائیلی فوج نے بیروت اور عمومِ لبنان کے مختلف علاقوں پر کی۔ اس جارحیت میں گنجان آباد رہائشی محلوں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی یہ بمباری اس غاصب وجود اور اس کے رہنماؤں کی جارحانہ فطرت کا کھلا اظہار ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی قیادت شہریوں کے گھروں اور محلوں میں قتل عام کر کے اپنا کھویا ہوا رعب و دبدبہ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان، غزہ کی پٹی اور پورے خطے میں شہریوں کے خلاف کیے جانے والے یہ جرائم قابض ریاست کی کمزوری اور اس کی جھوٹی قانونی حیثیت کو بے نقاب کرتے ہیں، کیونکہ اس کا طرز عمل انسانی اقدار سے مکمل طور پر عاری ہو چکا ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ قابض صہیونی ریاست مسلسل اور تواتر کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضوابط کو پامال کر رہی ہے، جو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کا محاسبہ کرنے اور اسے سزا سے بچ نکلنے سے روکنے کے لیے ایک ٹھوس اور سخت موقف اختیار کرے۔

حماس نے عرب اور اسلامی امت سے اپیل کی کہ وہ قابض دشمن کے خلاف تمام ممکنہ ذرائع سے متحد ہو کر سینہ سپر ہو جائیں تاکہ اس کے زوال کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے کو اسرائیلی استعماری منصوبے سے بچایا جا سکے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج بدھ کی دوپہر لبنانی دارالحکومت بیروت، ضاحیہ جنوبی، جنوبی لبنان، بقاع اور ہرمل کے وسیع علاقوں پر انتہائی پرتشدد فضائی حملے کیے۔

لبنانی طبی ذرائع کے مطابق ان شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہیں، جس کے باعث ہسپتالوں میں شہداء اور زخمیوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan