Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی قیادت کی لبنان میں مصری سفیر سے ملاقات

اسلامی مزاحمتی تحریک “حماس” کے ایک وفد نےلبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں مصر کے سفیر یاسرعلوی سے بیروت میں سفارتخانے کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

حماس کے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات میں لبنان میں قومی تعلقات کے ذمہ دار تحریک کے نمائندے ایمن شناعہ اور سیاسی اور میڈیا تعلقات کے عہدیدار عبدالمجید العواد نے شرکت کی۔

عبدالہادی نے حماس تحریک اور مصر کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور فلسطینی کاز کی تازہ ترین پیش رفت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر حماس کے وفد نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبا کاری، غنڈہ گردی، فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت ،مغربی کنارے اور القدس کی  کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔

دوسری طرف لبنان میں مصرکے سفیرنے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرتے ہوئےواضح کیا کہ قاہرہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے ہونے والی منصفانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan