حماس نے فرانسیسی وزیر خارجہ کی اس تجویز جس میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ کی نگرانی پر یورپی مشاہدین کورکھا جائے،کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اس معاملے سے دورہے ،تب تک یہ تجویز قابل عمل ہے اور قابل ستائش بھی ہے۔ پہلے بھی اس کراسنگ پر یورپی مشاہد کار، ٹریفک کی مانیٹرنگ کیا کرتے تھے اور حماس نے کبھی اس پر اعتراض نہیں کیا۔ ان باتوں کا اظہار حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زہری نے مرکز اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جہاں تک غزہ کی طرف آنیوالے جہازوں کی تلاشی کا معاملہ ہے ،اس کی پوری وضاحت آنے کے بعد اس پر حماس اپنا ردعمل دے گی۔ڈاکٹر سامی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ کے غزہ دورے کے فیصلے کی بھی سراہنا کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح رفح ٹرمینل کے مکمل طور پر کھولنے اورغزہ محاصرہ مکمل طور پر ختم ہونے کے امکانات روشن ہونگے، جیسا کہ عرب وزراء خارجہ کے اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے۔