Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کی انتباہی رپورٹ، مغربی کنارے میں قبضے اور بے دخلی کی سازشیں

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما عبد الرحمن شدید نے مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں کی لوٹ کھسوٹ میں تیزی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیل منظم لوٹ مار کی پالیسیوں پر ڈٹا ہوا ہے اور الحاق اور جبری بے دخلی کے اپنے وسیع منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

ایک پریس بیان میں عبد الرحمن شدید نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل کا رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر کی 150 دونم سے زائد اراضی ضبط کرنے کا فیصلہ ایک جامع آبادکاری منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی دیہات کا گلا گھونٹنا اور انہیں ان کے قدرتی ماحول سے کاٹ دینا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ زرعی زمینوں کی ضبطی، آبادکار سڑکوں کی تعمیر اور اردگرد کی غیر قانونی آبادکار چوکیوں کی توسیع پر مبنی ہے۔ ان اقدامات سے فلسطینی شہریوں کے روزگار کے ذرائع کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، ان کے صمود کی بنیادیں کمزور پڑتی ہیں اور زمین کو دباؤ اور بلیک میلنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

عبد الرحمن شدید نے زور دے کر کہا کہ زمینوں کی ضبطی کی یہ پالیسی ایک منظم جغرافیائی صفائی کے عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد اصل باشندوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا اور مزید یہودی آبادکاری کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو مکمل جنگی جرم قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری اور اس کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے آبادکاری منصوبوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدام کریں اور محض تشویش یا رسمی مذمتی بیانات تک خود کو محدود نہ رکھیں۔

حماس رہنما نے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ثابت قدمی کو مزید مضبوط کریں، اپنی زمین اور قومی حقوق سے وابستگی کو برقرار رکھیں اور ایک متحد قومی کوشش کے تحت صمود کی اس معرکہ آرائی کو تقویت دیں۔ انہوں نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی تمام شکلوں کو فعال بنانے اور اس کے آبادکاری منصوبوں کو ناکام بنانے پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan