Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کسی بھی صورت میں مصری حکومت کو رسوا کرنا نہیں چاہتی: ڈاکٹر صلاح البردویل

palestine_foundation_pakistan_dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker9

حماس تحریک کے مرکزی رہنما،ڈاکٹرصلاح البردویل نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ حماس نے مصر اور اس کے حکام کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ۔

ڈاکٹر صلاح نے کہا حماس نہ ہی ایسا سوچتی ہے اور نہ کبھی ایسا سوچ سکتی ہے کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات میں کوئی فرق آئے۔اتوار کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں ڈاکٹر صلاح البر دویل نے کہاکہ سیاسی تعلقات میں جمود واقعی آگیا ہے اور اس کی وجہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے حماس کا اپنا نقط نظر جو مصر ی نقط نظر سے مختلف تھا۔

حماس رہنما نے کہا کہ ان کی تنظیم دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں بالخصوص مصر کے حوالے سے کسی معاملے کو ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ برا سلوک، سرنگوں کے اندر فلسطینیوں کی شہادتیں اور فلسطینی مچھیرے کا قتل ایسے واقعات ہیں جن پر فلسطینی حکام کی خاموشی مجرمانہ حرکت سمجھی جائیگی لیکن ان معاملات پر احتجاج کرنا یا بات کرنے کا مطلب یہ نہیں لیا جانا چاہئے کہ حماس مصری لیڈر شپ کی کردار کشی یا توہین کرنا چاہتی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan