اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے تنظیم کے یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. فلسطین بھر میں اور فلسطین سے باہر مقیم فلسطینیوں کو تاسیسی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں.
غزہ میں حماس کے مرکزی مقامی رہ نما اشرف ابو زید نے بتایا کہ یکم دسمبر کو حماس کے یوم تاسیس کے سلسلے میں غزہ میں ایک عظیم الشان جلسے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں. جلسے میں حماس کے ماضی کی تاسیسی تقریبات کے برعکس اس سال عوام کی بڑی تعداد کو شریک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. انہوں نے توقع ظاہر کی اس سال حماس کے 23 یوم تاسیس کی تقریبات میں عوام ماضی کے نسبت بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے.
غزہ میں یاسیسی اجتماعات کی تیاریوں کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اشرف ابو زید نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلہ میں عوام بھی تنظیم کے رہ نماٶں اور کارکنوں کے ساتھ تیاریوں میں شامل ہے. جس سے یہ امید کی جا سکتی ہے اس بار حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات میں عوام بڑھ چڑھ کر شرکت کریں گے.
ایک سوال کے جواب میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس کے یوم تاسیس کے موقع پر موٹرسائیکل اور کار ریلیاں بھی نکالی جائیں گی. اس کے علاوہ تاسیس جلسے جلوس، سیمینارز اور تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی. فلسطین سے باہر شام اور لبنان سمیت کئی دیگر عرب ممالک میں بھی تاسیسی تقریبات منعقد ہوں گی.