Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کا پیغام: عیدالفطر پر مسجد اقصیٰ کا رخ کریں

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن اور القدس گورنری کے امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اپیلیں ایک اصیل دینی اور قومی موقف کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے قابض اسرائیل کے ان جابرانہ اقدامات کے خلاف ایک واضح چیلنج اور پیغام قرار دیا جن کا مقصد قبلہ اول کو تنہا کرنا اور اسے نمازیوں اور مرابطین سے خالی کروانا ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے اس قریب ترین ممکنہ مقام پر نماز کی ادائیگی جہاں تک رسائی ممکن ہو، دراصل حقِ عبادت اور مسجد کو آباد رکھنے کے پختہ عزم کا عملی اظہار ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ قبلہ اول کو صہیونی تہویدی عزائم کی بھینٹ چڑھنے کے لیے تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ یہ اقدام بندشوں اور رکاوٹوں کی پالیسی کو مسترد کرنے اور اس اہم ترین اسلامی مقدس مقام پر مسلط کردہ حصار کو توڑنے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔

حماس کے رہنما نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے القدس میں عائد کردہ بندشیں اور فرزندانِ توحید کو نماز سے روکنا دراصل مذہبی آزادی پر ایک بدترین حملہ اور مسجد اقصیٰ میں ایک نئی جبری حقیقت مسلط کرنے کی ناپاک سازش ہے۔ ان حالات میں عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے متحرک ہونے اور وہاں پہرہ دینے یعنی رباط کی اشد ضرورت ہے۔

ہارون ناصر الدین نے القدس، مغربی کنارے اور اندرونِ فلسطین کے غیور عوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس پکار پر لبیک کہیں اور بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں، اس کے وسیع صحنوں اور تمام داخلی راستوں کا رخ کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان مقامات کو مستقل استقامت اور پہرے داری کے مراکز میں بدل دیں تاکہ دنیا پر یہ واضح ہو جائے کہ قبلہ اول کو نہ تو امت سے کاٹا جا سکتا ہے اور نہ ہی غاصبانہ تسلط کے ذریعے اسے قابو میں لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عرب و اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے حریت پسندوں کو بھی جھنجھوڑا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ہونے والی صہیونی سفاکیت کے حوالے سے اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی توڑ کر ان جابرانہ اقدامات کو رکوانے کے لیے موثر دباؤ ڈالے جن سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan