Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس پاکستانی سیلاب زدگان کے ساتھ، عالمی برادری سے فنڈز کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_pakistan-flood

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے تاریخ کے بدترین سیلاب کے ہاتھوں پریشان پاکستان کی مدد کے لیے فی الفور عالمی فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے قدرتی آفت کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے جتنا جلد ممکن ہو معیاری اور بھرپور کوششیں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ منگل کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ’’ حماس برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔ اس آفت کی وجہ سے پاکستان کے متعدد شہر اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں، سیلاب کی وجہ سے 1600 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان مشکل حالات میں فلسطینی قوم اپنی برادر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، فلسطینی قوم رمضان کے اس بابرکت مہینے میں دعاگو ہے اللہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مصائب و تکالیف ختم کرے، سیلاب میں مرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور اپنے ہی ملک میں ہجرت پر مجبور ہونے والوں کو چھت نصیب فرمائے اور پوری پاکستانی قوم کو صبر کی ہمت عطا فرمائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan