Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے مصر دورے کے بعد سیز فائر پر مکمل تعمیل کا مطالبہ کر دیا

انقرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے سیز فائر معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام دفعات پر ان کی روح کے مطابق درست اور دیانتداری سے مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات حماس کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے جو قاہرہ میں اس کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا۔ اس دورے کے دوران وفد نے مصری حکام، ثالثوں اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک طویل سلسلہ مکمل کیا۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی کے امور چلانے اور تمام بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے فلسطینی قومی عبوری کمیٹی فوری طور پر اپنے کام کا آغاز کرے تاکہ پٹی میں پائیدار سکون کی بحالی اور زندگی کو معمول پر لانے میں مدد مل سکے۔ حماس کے مطابق یہ قدم جلد بحالی کے عمل اور تعمیرِ نو کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

حماس نے بتایا کہ غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں ان کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج 3 اپریل سنہ 2026ء بروز جمعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔

بیان میں ذکر کیا گیا کہ وفد اور فلسطینی دھڑوں نے امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادی نوف سے ملاقات کی جس میں مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالث بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کی کوششوں کو مکمل کرنے اور غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حماس اور فلسطینی دھڑے سیز فائر معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کے اقدامات کو مکمل کرنے اور جاری رکھنے کے لیے انتہائی سنجیدہ اور مثبت رویہ رکھتے ہیں اور وہ اس معاہدے کے پابند ہیں جس پر انہوں نے دستخط کیے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے اور تحریک کے وفد کو آنے والے دنوں میں قاہرہ میں بات چیت مکمل کرنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

وفد نے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں مصری کوششوں اور برادر ثالثوں کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی حمایت اور اس کے ساتھ کھڑے ہونے کے جذبے کو بھرپور طریقے سے سراہا تاکہ قابض اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا راستہ روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan