اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دبئی کے ایک ہوٹل میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے تنظیم کے راہنما محمود المبحوح کے قتل میں نھرو مسعود کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ نھرو مسعود حماس کے راہنما ہیں، اسرائیلی اور بعض عرب ذرائع ابلاغ نے الزام عائد کیا ہے کہ مبحوح کےقتل میں نھرو ملوث ہیں۔ جمعرات کے روز دمشق میں حماس کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، ان الزامات کا مقصد اس گھناؤنے جرم میں ملوث موساد کی طرف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی میڈیا میں نھرو مسعود کو مبحوح کے قتل کا ذمہ دار قرار دینا اسرائیل کو فرار کی راہ فراہم کرنا ہے، بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی سطح پر مبحوح کے قتل کی نہ صرف مذمت کی جا رہی ہے بلکہ اس جرم میں ملوث موساد کے خلاف کارروائی کے مطالبات میں بھی تیزی آئی ہے۔ بیان کے مطابق نھرو مسعود تنظیم کے اہم رہنما ہیں، انہیں نہ تو مبحوح کے قتل کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے