اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ارئیل شیرون کے بیٹے عمری شیرون کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے نے حالیہ دنوں میں مغربی کنارے سے حماس کے متعدد رہنماؤں کو اغوا کرنے کے بعد تفتیش کی ہے- صہیونی ادارے کا دعوی ہے کہ ان رہنماؤں سے معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ عمری شیرون کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی- اخبار کے مطابق حماس کا عمری شیرون کو قتل کرنے کا منصوبہ بہت حدتک مستحکم تھا- عمری شیرون کو ان کے والد کے فارم پر قتل کیا جانا تھا، لیکن اسرائیلی خفیہ اداروں کو اس منصوبے کا علم ہوگیا- واضح رہے کہ ارئیل شیرون گزشتہ تین برس سے کومے میں ہیں-