اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس کے ممبر پارلیمنٹ احمد عطن کی بیوی کو قابض اسرائیلی انتظامیہ کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے منگل کو مسکوبہ تفتیشی سنٹر میںلے جا کر کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر ان سے تفتیش کی۔ حماس سے وابستہ” تغیر و اصلاح بلاک “نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
منگل کو اخبارات کے نام جاری اپنے پریس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اس طرح ممبر پارلیمنٹ کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے لیکن اس طرح کے اقدامات سے وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی اور وہ فلسطینیوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔
اس طرح کے اقدام سے اسرائیلی قابض انتظامیہ بیت المقدس سے اس کے نمائندوں سے خالی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔اس طرز عمل سے اسرائیلی نسل پرست چہرہ بھی کھل کے سامنے آتا ہے کہ وہ کس طر ح مقدس شہر کو اس کے پشتنی مکینوں سے خالی کرانا چاہتے ہیں۔ تغیر و اصلاح بلاک نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام زیادہ دیر تک ایسی صورتحال کو برداشت نہیں کر سکتے اور اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔