Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس مزاحمت پرمبنی سیاسی عمل میں پیش رفت کے لیے تیار ہے: مشعل

khaled-mishaal6 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی ایسے سیاسی پروگرام پر پیش رفت کے لیے تیار ہے جس کی بنیاد تحریک مزاحمت پر رکھی جائے اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ختم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے مسلح جدوجہد کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کی تمام جماعتوں کو ایسے سیاسی پروگرام پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے جس میں مزاحمت کو بنیاد بنایا گیا ہو۔ بدھ کے روز عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا تسلط قائم اور یہودی آباد کاری کا تسلسل جاری ہے فلسطینی ریاست کے لیے بات چیت بے معنی ہے، خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فلسطینی کی موجودہ سربراہ قیادت اور فلسطینی اتھارٹی آزادانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور نہ ہی وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر اپنے حقوق منوا سکتی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو امریکا اور اسرائیل کے اثرو رسوخ سے نکلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں حماس کے راہنما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور بعض عرب ممالک کی بھول ہے کہ وہ اسرائیل سے امن سمجھوتہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، کیونکہ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جبکہ امریکا اس کی طرف داری کر رہا ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ اس وقت تمام فلسطینیوں کا مزاحمت کی بنیاد پر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا اور آزادی کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ فلسطینی ریاست کے مطالبات وقت کا ضیاع اور قوم کو گمراہ کرنے سوا کچھ نہیں کیونکہ جب تک فلسطینی کا چپہ چپہ آزاد نہیں ہوجاتا فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جا سکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan