اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما اسامہ حمدان نے کہاہے کہ ان کی جماعت قومی مصالحت کے لیے کوشاں ہے- انہوں نے عرب سیٹلائٹ چینل القدس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایسے اصولوں پر قومی اتحاد کے قیام کے لیے کوشاں ہے جس سے کسی فلسطینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا موقع نہ ملے – اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ حماس قومی مصالحت کے لیے کوشاں ہے- وہ فلسطینی قیادت ، فلسطینی قانون ساز اسمبلی اور عام انتخابات چاہتی ہے- وہ چاہتی ہے کہ انتخابات کے ذریعے فلسطینی قیادت چنی جائے جو اسرائیل سے تنازعہ کی فریق ہے- وہ اسرائیلی اور عالمی دباو کا مقابلہ کرتے ہوئے کوئی دستبرداری اختیار نہ کرے – وہ دباو کے مقابلے میں سیاسی اور عوامی وزن استعمال کرے –