Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: غزہ میں نسل کشی چھپانے کے لیے قابض دشمن صحافیوں کو شہید کر رہا ہے

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار محمد وشاح کو شہید کر کے صحافتی کام کے خلاف ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ قتل ان جرائم کے طویل سلسلے کا حصہ ہے جو غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو نشانہ بنا کر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد اس نسل کشی کی حقیقت کو دنیا تک پہنچنے سے روکنا ہے جو قابض دشمن مسلسل کر رہا ہے۔

حازم قاسم نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے ادارے اپنے وجود کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کے لیے ایک حقیقی امتحان کے سامنے ہیں، جس کا تقاضا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدام کریں تاکہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اس کے جاری جرائم کو روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan