Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس سے رابطے ختم کرنے کے لیے محمود عباس کا عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری پر دباؤ

mosa-mashal فلسطینی صدر محمود عباس (جن کی مدت صدارت ختم ہوچکی ہے ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا بائیکاٹ کرنے کے لیے عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسی پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں- جبکہ عمرو موسی نے حماس سے رابطے ختم کرنے کو مسترد کردیا ہے- الجزیرہ نیٹ کے مطابق محمود عباس کے مطالبے کو مسترد کئے جانے کی وجہ سے عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری اور فلسطینی صدر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں- محمود عباس نے عمرو موسی پر تنقید کی اور انہیں منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا- ان کا کہناہے کہ عمرو موسی عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری منصب کے اہل نہیں ہیں- ذرائع کے مطابق محمود عباس چاہتے ہیں کہ عمرو موسی حماس کی قیادت سے رابطے ختم کردیں اور اسے فلسطینی مفاہمت مصری کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار ٹھہرائیں – واضح رہے کہ محمود عباس کے مشیران نے بھی قبل ازیں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری پر سخت تنقید کی تھی –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan