Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس سے تعلق کا الزام، محمود عباس کی عدالت نے فلسطینی پر فرد جرم عائد کر دی

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel41

مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام ایک فوجی عدالت نے فلسطینی شہری پر اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” سے تعلق کے الزام میں فردم جرم عائد کرتے ہوئے اسے تین ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم فوجی عدالت نے شہر کے مشرقی علاقے بنی نعیم کے رہائشی عصام زیدات کے مقدمہ کہ سماعت کی. سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق حماس سے ہے . یہ حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اس نے اہم حکومتی تنصیبات پرحملوں کی بھی منصوبہ بندی کی تھی. جس پر عدالت نے اسے تین ماہ قید اور 50 اردنی دینار جرمانے کے سزا کا حکم دیا.
واضح رہے کہ عصام زیدات کو گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے محمود عباس کے خفیہ ادارے کےاہلکاروں کی حراست میں رکھا گیا ہے، جہاں اس پر ماورائے عدالت تشدد کیا جاتا رہا. یاد رہے کہ الخلیل میں محمود عباس کی فوجی عدالتوں کی طرف سے حماس کے ارکان کے خلاف فوجی مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے. حال ہی میں صدر عباس کی ایک فوجی عدالت نے حماس سے چار ارکان کو اسی طرح کے الزامات کے تحت نو نو ماہ کی قید کی سزا کا حکم دیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan