غزہ میں فلسطینی آئینی حکومت کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر حسن ابو حشیش نے واضح کیا ہے کہ حماس فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہر ملک سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے- فلسطینی ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرے گی جو اختلافات کے خاتمے اور مفاہمت کے قیام کے لیے اٹھایا جائے گا- ابو حشیش نے القدس ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا دروازہ مصر ہے- لہذا حماس مصر کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرے گی- دوسری جانب حماس کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر محمود زھار نے مصر کو ایک نئے باب کھولنے، فلسطینی مفاہمت کے قیام، فلسطینی معاشرے کی اصلاح اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش کو روکنے کی دعوت دی ہے