Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اور فتح کے درمیان آئندہ مذاکرات میں سیکیورٹی امور پر بات ہو گی: بردویل

palestine_foundation_pakistan_dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker5

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے فلسطینی مجلس قانون میں پارلیمانی بلاک” اصلاح وتبدیلی” کے رکن اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے فلسطینی صدرمحمود عباس کی جماعت الفتح کے ساتھ اگلے مذاکرات میں مغربی کنارے میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی. انہوںنے امید ظاہر کی کہ گذشتہ ہفتے دمشق میں دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات مصر کی طرف سے فلسطینی مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کامیابی سے ہم کنار کرنےمیں اہم کردار ادا کرے گی اور جلد دونوں جماعتوں میں مفاہمت کے سلسلہ میں اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا. عرب نیوز ایجنسی”قدس پریس” کو ایک انٹرویو میں ڈاکٹربردویل کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وہیں سے بات چیت شروع کی جائے گی جہاں پر حال میں دمشق میں خالد مشعل اور فتح کے وفد کے درمیان مذاکرات میں ختم ہوئی تھی. انہوں نے کہا کہ حماس یہ نہیں چاہتی کہ بات چیت کو ہربار نقطہ اول سےشروع کیا جائے بلکہ مذاکرات جس نکتے پرختم ہوں آئندہ اسی سے شروع ہونے چاہئیں. ادھر دوسری جانب مصری حکومت میں محکمہ اطلاعات کےایک عہدیدار ابراھیم الدراوی کا کہنا ہے کہ حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان دمشق میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں میں مفاہمت کو جلد کامیاب بنانے کا احساس پایا گیا ہے. دونوں جماعتوں نے اس سلسلے میں اپنے طور پرفضا سازگار کرنے کی بھی کوششیں شروع کی ہیں. توقع کی جا سکتی ہے کہ مصر کے مفاہمتی مسودے پردونون جماعتوں کے مابین اختلافات جلد دور ہو جائیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan