Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اور فتح مصری ضمانت کے تحت مفاہمت پر متفق ہیں: بردویل

khaled-mishaal-the-head-of-hamase28099s-political-bureau2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے فتح کی سینٹرل کونسل کے رکن نبیل شعث کی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ملاقات کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس ملاقات سے حماس اور فتح کے درمیان اختلافات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کے روز فتح کے وفد کے حماس کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ نبیل شعث کے دورے سے حماس اور فتح کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور فتح کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل شعث کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین میں مفاہمت کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں جماعتیں اس امر پرمتفق ہیں کہ مصر ضمانت دے تومفاہمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ بردویل نے بتایا کہ مذاکرات میں مصر کے ہاں مفاہمت کے سلسلے میں بات چیت، مصری مسودے پر دستخط کرنے کا معاملہ اور دونوں جماعتوں کے درمیان اعتماد کی بحالی پر کھلے دل کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسماعیل ھنیہ اور نبیل شعث کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے مصر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فتح اور حماس ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں ایسے میں قاہرہ کو مفاہمتی کوششیں تیز کرتے ہوئے حماس کے مفاہمتی مسودے پر تحفظات دور کر کے مسودے کو حتمی شکل دے۔ انہوں نے مصری وزیرخارجہ کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی جماعتیں کسی ایک نقطے پر متفق ہو جائیں تو وہ مفاہمت کرانے میں دیر نہیں کریں گے اور مسودے کو حتمی شکل دے دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan