Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اور جہاد اسلامی کا مفاہمتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

khaled-mishaalabdollah اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور جہاد اسلامی نے ملک میں تمام جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ شلح کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے راہنماؤں نے فلسطین کی داخلی صورت حال، سیاسی تبدیلیوں اور مصر کے ہاں مفاہمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جماعتوں نے فلسطین میں مفاہمت کے لیے مصری ثالثی کے تحت جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام جماعتوں کے ساتھ مصالحت کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan