وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر یوسف رزقہ نے واضح کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)انتخابات کے انعقاد سے خوفزدہ نہیں بلکہ انہیں یہ خدشہ ہے کہ ان میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوگی- انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رام اللہ انتظامیہ مغربی کنارے کا مکمل انتظام حاصل کرنے کے لئے اسرائیل پر انحصار کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کے عہدے کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور اب ان کے احکامات و اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں مگر حماس اب تک اس معاملے پر اغماض برت رہی تھی تاکہ مصالحت ہوسکے- محمود عباس کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی منصوبے ناکام بنانے اور قومی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مستعفی ہوجائیں-