اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان سامی ابو زھری نے واضح کیا کہ ا ن کی جماعت الیکشن سے ڈرنے والی نہیں ہے – انہوں نے کہا حماس ایک عوامی و مزاحمتی جماعت ہے اورواضح رہے کہ حماس ایک بار الیکشن جیت چکی ہے- ترجمان سامی ابو زھری نے بیان دیا کہ ایسی جماعتیں الیکشن سے منہ موڑتی ہیں جو پہلے الیکشن میں ناکامی سے دوچار ہوئیں ہوں یا جن کے ارادے قومی مفادات سے ہٹ کر ذاتی مفادات پر مبنی ہوں۔ حماس کا موقف واضح ہے کہ وہ عوامی و مزاحمتی جماعت ہے – انہوں نے واضح کیا کہ اگر الیکشن شفاف اور آئینی طریقے سے ہوں تو اس بار بھی جیت کا سہرا حماس کے سر پر ہی سجے گا