Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: اسیر محمد غوادرہ کی شہادت کا مکمل ذمہ دار قابض اسرائیل ہے

غزہ۔ مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جنین کے 65 سالہ اسیر محمد حسین غوادرہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں شہید ہوئے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد غوادرہ کی شہادت قابض اسرائیل کے سیاہ کارناموں میں ایک اور سنگین جرم کا اضافہ ہے۔ یہ جرم قتل اس منظم پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت قابض جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران کو دانستہ طور پر طبی سہولتوں سے محروم رکھتی ہے، انہیں اذیتیں دیتی ہے اور غیر انسانی سلوک روا رکھتی ہے تاکہ ان کے حوصلے توڑے جا سکیں اور ان کے صبر و ثبات کو شکست دی جا سکے۔

حماس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل اسیر محمد غوادرہ کی شہادت کا مکمل ذمہ دار ہے اور خبردار کیا کہ اس مجرمانہ رویے کا تسلسل نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہے بلکہ فلسطینی اسیران کے عزم و ایمان کو توڑنے کی ناکام کوشش بھی ہے۔ قابض طاقت اپنے تمام حربوں کے باوجود فلسطینیوں کی استقامت اور آزادی کے عزم کو ختم نہیں کر سکتی۔

تحریک مزاحمت نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اسیران کے دفاع کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رکھیں اور ان کی آزادی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کو مضبوط بنائیں۔

حماس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں، قابض اسرائیل کی جیلوں میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور ان مجرم صہیونی رہنماؤں کو عالمی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جن کے ہاتھ فلسطینی اسیران کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan