اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے صدرحسنی مبارک کے تیس سالہ استبدادی دورحکومت کے خاتمے پرمصری حکومت کو مبارک باد دی ہے. حماس نے مصری عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل کی پیش بندی عرب اور عالم اسلام کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر کرے.
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ تنظیم مصرمیں عوامی انقلاب نتیجے میں آنے والی اس غیرمعمول تبدیلی پرمصری عوام کومبارک باد پیش کرتی ہے. مصری عوام نے انقلاب کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اورحماس مصریوں کی ان قربانیوں کا احترام کرتی ہے.
حماس جہاں موجودہ مشکل حالات میں مصری عوام کے ساتھ ہے وہیں برادرملک کی تعمیرو ترقی میں اس کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے بھی تیارہے.
حماس نے اپنے بیان میں امید ظاہرکی ہے کہ حسنی مبارک کے استبدای نظام حکومت کےخاتمےکے بعد یہ امید کی جا سکتی ہے کہ مصرخطے میں اپنا قائدانہ کردار دوبارہ شروع کرے گا. فلسطینیوں کو برادر قوم مصر سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مصری عوام اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین کے حل اور صہیونی حکومت کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرے گی.