صہیونی حکومت کے وزیر جنگ ایہود باراک نے کہا ہے کہ مصری صدر کا کام تمام ہوچکا ہے ۔
ایہود بارک نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں نہایت مایوسی کے عالم
کہا کہ اس میں کوئي شک نہیں ہے کہ حسنی مبارک کو اب جانا ہے ۔
صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ مصر میں دوسری حکومت برسراقتدار آئے گی اور اسرائیل کو مصر میں رونما ہونےوالی ہرقسم کی تبدیلیوں کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔
صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے بھی مصر میں حسنی مبارک کی جگہ اسلام پسندوں کے اقتدار میں آنے کے امکان پر گہری تشویش ظاہرکی ہے ۔
بنیامین نتنیاہو نے کہا کہ مصر کے حالات کے پیش نظر اسرائیلی فوج کا بجٹ بڑھایا جائے۔