Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حسنی مبارک کا سقوط اسرائیل، امریکہ اور بعض عرب حکومتیں پریشان

palestine_foundation_pakistan_hosni-mubarak-egyptian-dictator10

مصری صدر حسنی مبارک کے فرار کرجانےکے بعد صہیونی حکومت پر وحشت طاری ہوگئی ہے ۔ صہیونی حکومت نے مصر میں عوام کے انقلاب کی کامیابی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہيں کہ مصر کے ساتھ اسرائیل کے معاہدے منسوخ نہیں ہوں گے واضح رہے صہیونی حکومت نے امریکہ اور یورپی ملکوں پر اس بات کو لے بہت زیادہ دباؤ ڈالاتھا کہ وہ حسنی مبارک کو اقتدار میں باقی رکھنے کے ہر ممکن قدم اٹھائيں ۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی حسنی مبارک کے فرار کرجانے پر کہا کہ واشنگٹن مصر کا دوست اور شریک بنا رہے گا صدر باراک اوبامہ نے جنھوں نے عرب ملکوں میں اپنا سب سے بڑا شریک کھودیا ہے کہا کہ ہم عوام کی امنگوں کی حمایت کرتے ہيں ۔ امریکی صدر نے مصری عوام کے جذبات سے اپنی ہمدردی کا اظہار ایک ایسے وقت کیا ہے جب وہ اس سے پہلے تک مصری ڈکٹیٹر کی حمایت کرتے ہوئے کہتے تھے کہ مصر میں ہر طرح کا سیاسی استحکام پایا جاتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے فرار کرجانے کے بعد علاقے کی بعض عرب حکومتوں پرشدید خوف طاری ہوگیا ہے ادھر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی کہا کہ مبارک کی کنارہ کشی ابھی پہلا قدم ہے مصری عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ ایک متحدہ حکومت کی تشکیل کے لئے آگے بڑھیں برطانوی وزیر ا‏عظم نے البتہ اپنے اس بیان میں اس بات کی کوئی وضاحت نہيں کی کہ برطانیہ نے گذشتہ تیس برسوں سے ایسے آمر کی حمایت کیوں کی جو عوام کو مسلسل کچل رہا تھا ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ مصر کے حالات پر بدستور نظر رکھے ہوئے ہيں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مصر میں اقتدار کی منقتلی کا عمل پرامن طریقے سے انجام پائے گا انہوں نے ساتھ ہی مصر میں انسانی حقوق کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan