Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

حزب اللہ کی جوابی کارروائی: شمالی اسرائیل میں قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بالائی جلیل، مغربی جلیل اور شمال کے وسیع علاقوں کی جانب محض چند منٹوں کے دوران 100 سے زائد میزائلوں پر مشتمل ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی رپورٹس میں اس تازہ ترین حملے کو کشیدگی کی موجودہ لہر کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد صفد اور حیفہ تک درجنوں بستیوں اور شہروں میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے۔

جلیل کی فضاؤں میں آئرن ڈوم میزائلوں کو اہداف کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پورے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قابض اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے مغربی جلیل اور سرحدی بستیوں کے مکینوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اگلے حکم تک محفوظ مقامات اور پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

اس میزائل حملے کے فوراً بعد ایک سرکاری بیان میں حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کے نئے مرحلے ’العصف المأکول‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس میزائل حملے کے جواب میں قابض اسرائیل کی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

میزائلوں کی یہ شدید بارش جنوبی لبنان میں جاری وسیع عسکری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے اور یہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران لبنانی علاقوں اور بیروت کے مضافات میں قابض اسرائیل کی جانب سے کی گئی وحشیانہ فضائی غارت گری کا ردعمل ہے۔

عبرانی چینل 11 نے صفا ایجنسی کے ترجمے کے مطابق رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے لبنان کی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ یا تو وہ حزب اللہ کے خلاف فوری کارروائی کرے ورنہ ملک کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan